Subscribe Us

Sobia Malik

 

       "باتیں ثوبیہ ملک سے"


باتیں ثوبیہ ملک سے
آنسو


! السلام علیکم


وعلیکم السلام ۔


کیاحال ہے آپ کا?۔ 


جی اللہ کا شکر ہے میں ٹھیک ہوں۔


کیا کر رہی ہیں آجکل? لکھنا کیوں چھوڑ دیاہے? ۔


بچے، گھر اور اسکول میں پڑھاتی ہوں۔ لکھنا 2018 میں چھوڑ دیا تھا ابھی کچھ ماہ پہلے اخبار میں آرٹیکلز لکھے اور دو کہانیاں ڈائجسٹ میں بھی شائع ہوئیں ورنہ مصروفیت کافی ہوتی ہیں بچوں کی تو وقت نہیں ملتا۔


لکھنے کا آغاز کب کیا تھا? کس ڈائجسٹ یا کس پلیٹ فارم سے?۔


 لکھنے کا آغاز 2012 میں کیا تھا اور پہلی کہانی ردا ڈائجسٹ میں شائع ہوئی۔


اب تک کتنے ناول افسانے لکھ چکی ہیں? اور کس کس ڈائجسٹ میں لکھ چکی ہیں? ۔

 مجھے تعداد یاد نہیں ٹھیک سے لیکن تیس سے اوپر ہی ہوں گے ردا، حنا اور آنچل میں لکھا۔


 اپنی سب سے اچھی تحریر جسے بہت دل سے لکھا ہو? اور لکھتے دل بہت اداس رہا ہو? ۔


 حنا ڈائجسٹ میں ایک تحریر "میں ہوں ناں" اس کے علاوہ آگہی، سانسوں کی مالا پہ یہ تحریریں جنہیں بہت دل سے لکھا اچھا میں لکھتے وقت کبھی اداس نہیں ہوتی ہاں اگر اسے پڑھوں تو پھر ہوجاتی ہوں۔


باتیں ثوبیہ ملک سے
عورت


کوئی ایسی تحریر جس کو اپنا آپ سوچتے لکھا یا پھر جو سچائی پر مبنی تھی? ۔


اپنا آپ سوچتے ہوۓ کبھی نہیں لکھا ہاں جو افسانہ تھا آگہی تقریبا سچائی پر مبنی تھا۔


 لکھنے کا شوق کیسے ہوا? یا بچپن سے تھا ?۔


مجھے بچپن سے کہانیاں پڑھنے کا شوق تھا میں اپنی پاکٹ منی سے چیز لینے کے بجاۓ کہانیاں خرید لیتی تھی۔ بچوں کی کہانیوں سے ڈائجسٹ کا چسکا لگا 2005 سے جتنے ڈائجسٹ ہیں میرے پاس اب تک پڑے ہیں اور لکھنے کی بات کروں تو میں نے میٹرک کے بعد پہلی بار شاعری لکھی تھی لیکن باقاعدہ آغاز انٹر کے بعد کہانیاں لکھنے سے کیا۔


کیا رائٹنگ کے شعبے میں اپنا کیرئیر بنا نا چاہتی ہیں? یا مسقبل کیسا دیکھتی ہیں? کیا کرنا چاہتی ہیں ?۔


میں مستقل مزاج بالکل بھی نہیں ہوں پہلے بہت شوق ہوتا تھا لکھنے کا اب کافی مصروفیت کی بنا پر وقت نہیں۔


آپکو کیا لگتا ہے اس شعبے کی اہمیت ہے یا بس وقت گزاری ہے? یا اسے بطور پروفیشن اپنایا جاسکتا ہے جیسے لوگ ڈاکٹر انجینئر وکیل یا ٹیچنگ کے شعبے میں جاتے ہیں? ۔


مجھے لگتا ہے یہاں اس ملک میں جو بچارہ طبقہ ہے ان میں لکھاریوں کا ہی ہیں جنہیں ان کے لکھے کا معاوضہ تک نہیں دیا جاتا جس کی وجہ سے بہت سے لکھاری لکھنا چھوڑ دیتے ہیں اور جو لکھ رہیں ہیں ان کی ہمت کو سلام کرتی ہوں جو صرف شوقیہ لکھ رہے ہیں یہاں تو لکھاری اپنی کتاب بھی تحفتا بھجوا رہے ہوتے ہیں باقی پروفیشنلی بات کی جاۓ تو ایک ڈرامہ رائٹر ہی اس وقت کامیاب ہے


 آپ کہانی کیسے بنتی ہو? فی البدیہہ یا پہلے کہانی سوچ کر ترتیب دے لیتی ہو پھر لکھتی ہو? یا جو ذہن میں آیا لکھ لیا پھر جب کچھ آیا لکھ لیا  ?۔


 اچھا میں کہانی جس ٹاپک پر لکھنا چاہ رہی ہوتی تھی بس سوچتی ہوں کہ لکھ کیا رہی ہوں پھر لکھتی چلی جاتی ہوں۔


کونسا ایسا موضوع ہے جس پہ لکھتے قلم بنا رکے چلتا ہے? ۔


محبت میری کہانیوں میں لازمی حصہ رہا ہے لیکن پھر میں نے نے اب جو لکھنا شروع کیا ہے اس میں معاشرتی مسائل کو بھی اجاگر کرنے کی کوشش کی.


اور ایسا کونسا موضوع ہے جس پہ لکھنا چاہتی ہیں? ۔


 بہت سے موضوعات ہو سکتے ہیں۔ ہمارے ارد گرد بہت سے موضوع بکھرے پڑے ہیں۔ میں نے کبھی کسی مخصوص موضوع کے بارے میں نہیں سوچا. 


ویسے تو ہم آپ کے بارے میں جانتے ہیں کیونکہ مریم ملک اور آپ بہنیں ہیں آپ بڑی ہیں شادی شدہ ہیں۔پھر بھی زرا اپنے بارے میں بتائیں شادی کب ہوئی? پسند کی تھی یا ارینج تھی ?۔


میری شادی کو تقریبا أٹھ سال ہوچکے ہیں جو کہ بہت کم لوگ جانتے ہیں میں ذرا اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کم ہی بتاتی ہوں۔ شادی مکمل ارینج تھی۔


باتیں ثوبیہ ملک سے
تم میری دعا ہو


 آپ کے بچوں میں سے کوئی اس طرف آنا چاہے لکھنے کی طرف تو آپ انکی حوصلہ افزائی کریں گی یا کہیں گی وقت کا ضیاع ہے? ۔


ابھی تو بچے بہت چھوٹے ہیں میری بیٹی اکثر ڈائجسٹ اٹھا کر شاعری اسٹائل سے پڑھتی ہیں حالانکہ ابھی فرسٹ کلاس میں ہیں پڑھنا نہیں آتا لیکن شوق ہیں کہانیاں سننے کا اگر وہ اس طرف آنا چاہے گے تو میں ضرور حوصلہ افزائی کروں گی۔


کوئی ایسی تحریر یا کتاب جو بہت پسند ہو جسے بہت بار پڑھا پھر بھی جی نہ بھرا ہو? ۔


 بہت سی کتابیں ہیں مجھے مرد لکھاریوں کا لکھا بہت اٹریکٹ کرتا ہیں شہاب نامہ بہت بار پڑھا ہیں علیم الحقی، منٹو کے افسانے، عشق آتش، محبت دل پہ دستک، پیر کامل، یہ چاہتیں یہ شدتیں، محصف اور ہاشم ندیم صاحب، سمیرا شریف طور، نازیہ کنول نازی، اقرا صغیر احمد وغیرہ کا لکھا پڑھا اب تو مطالعہ بہت کم کردیا ہےلیکن بےحساب ایسی کتابیں جو آج بھی مجھے پڑھنا پسند ہیں


 کس لکھاری سے بہت متاثر ہو? جسکی تحریریں بہت شوق سے پڑھی ہوں یا انتظار رہتا ہو ?۔


سمیرا شریف طور، نازیہ کنول نازی، ریحانہ آفتاب، سباس گل، اقرا صغیر احمد، ام مریم، رضیہ بٹ، ہاشم ندیم، صائمہ اکرم چوہدری ان کی تحریریں پسند ہیں۔ متاثر کسی سے نہیں۔ بچوں کے لکھاریوں میں سر فہرست نوشاد عادل، علی حیدر، بلال یوسف اور نعمان احمد شیخ کا لکھا پسند ہیں۔


محبت کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے? ۔


 محبت کو میں آج تک نہیں سمجھ سکی لیکن یہ بھی سچ ہے کہ محبت ہوتی ہیں ہم کسی خاص انسان کو سوچتے ہیں اگر آپ کی قسمت میں لکھا ہے تو ٹھیک نہیں لکھا تو خدا حافظ کہہ دیں خاص طور پر لڑکیوں کو کہوں گی کیونکہ ایک وقت ایسا آتا ہے جب آپ کے دل میں اس انسان کے لئے کوئی جذبہ نہیں رہتا نہ محبت نہ نفرت تب تک آپ اپنی زندگی کا قیمتی وقت ضائع کرچکے ہوتے ہیں اور بعد میں آپ خود پر ہنستے ہیں۔


 شاعری سے لگاؤ ہے? یا کبھی کچھ لکھا? کوئی ایسا شعر جو بہت پسند ہو ?۔


 میں نے آغاز شاعری سے کیا تھا لیکن شائع بہت کم کروایا۔ شعر بہت سے پسند ہیں۔


لکھنے کے حوالے سے گھر والوں نے کبھی سراہا? حوصلہ افزائی کی? یا آپکی تحریر پڑھتے ہیں گھر والے?۔


 یہ بہت دلچسپ سوال ہے میں اور میری بڑی بہن ڈائجسٹ چھپ کر پڑھا کرتیں تھیں ابو سے امی نے منع نہیں کیا کبھی۔ بہت سے لوگ ڈائجسٹ کو اچھا نہیں سمجھتے حالانکہ وہی لوگ بچوں کو موویز وغیرہ دیکھنے کی اجازت دے رہے ہوتے ہیں۔ میں نے پہلی کہانی جب لکھی تو گھر میں سواۓ امی اور بڑی بہن کے کسی کو نہیں پتا تھا میں اتنی بدھو تھی کہ پوسٹ آفس تک کا نہیں پتا تھا میں نے اپنی دوست سے کہا میری پہلی کہانی جب شائع ہوئی تو میں سب کو پکڑ پکڑ کے دکھا رہی تھی۔ میری بڑی بہن سراہتی ہیں پڑھتی بھی ہیں مریم کے موڈ پر ہے اور ایک بار امی کو بھی پڑھائی تھی باقی میرے ابو کو اب بھی نہیں پتا کہ میں لکھتی ہوں رہی بات میرے شوہر کی تو انھیں یہ وقت کا ضیاع لگتا ہے لیکن اب لکھنے سے منع نہیں کرتے۔


سیاست سے کتنی دلچسبی ہے/ پسندیدہ لیڈر? ۔


پہلے بہت تھی میں پولٹیکل سائنس میٹرک کے بعد رکھنا چاہتی تھی لیکن کمپیوٹر سائنس رکھی۔ لیکن اب نفرت ہے سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں کوئی بھی پسندیدہ نہیں۔


ہمارے معاشرے کی کوئی ایسا برائی حرابی جو برداشت نہیں ہوتی ہو? یا دل چاہتا ہو کہ بس میں ہو تو یہ ختم کردوں ?۔


خرابی نہیں خرابیاں کہیں آپ مجھ سمیت ہم سب ایک جیسے ہیں لیکن ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمیں خود کے علاوہ سب گناہ گار لگتے ہیں ہم خود کو ہی پارسا سمجھتے ہیں بس ہمیں خود کو ٹھیک کرنا ہے کیونکہ جب تک ہم خود ٹھیک نہیں ہوگے تو برائیوں کا خاتمہ نہیں ہوگا۔


آپکی بہت مہربانی آپنے اپنے قیمتی وقت میں سے وقت دیا جاتے جاتے کوئی پیغام اپنے قارئین کے لئیے چاہنے والوں کے لئیے ?۔?


آپ کا بہت بہت شکریہ اور پیغام تو کوئی خاص نہیں بس اتنا کہوں گی دوسروں کی زندگیوں میں جھانکنا چھوڑ دیں اگر کسی کی کوئی برائی پتا چل جاۓ تو اس کی کمزوری نہ بنائیں۔ خود بھی جیئے اور دوسروں کو بھی جینے دیں۔

باتیں ثوبیہ ملک سے
جدائی


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے