"آن لائن"
"اب تمہیں آن لائن دیکھ کر میرا تمہیں میسج کرنے کو دل نہیں کرتا۔۔۔اب میں تمہاری ڈی پی سیو کرکے سکیور فولڈ میں رکھ کر اسے دیکھتی بھی نہیں ہوں۔اب تم دن کے کسی بھی پہر یاد نہیں آتے ۔میں اب مصروف رہتی ہوں بہت مصروف۔۔میں نے سرتا پیر خود کو کاموں میں ڈبو لیا ہے میں اب قہقہے نہیں لگاتی ۔ہاں مسکرانے کی کوشش کرتی ہوں ہر وقت ہر بات پہ ۔۔میں نے اپنی زندگی سے تمہاری محبت مائنس کردی ہے میں بہت خوش ہوں اب _______
پر رات کے دوسرے پہر اب بھی تم میری نیند میں خلل ڈالتے ہو اب بھی میری آنکھوں کے گوشے نم ہوتے ہیں مگر میں نم آنکھوں سے بھی مسکرا نے کی کوشش کرکے آہ بھرتی ہوں اور خود کو یقین دلاتی ہوں کہ!!!!
وہ جسکی سانسوں پہ تحریر تھی حیات میری
اسی کا حکم ہے اب رابطہ نہیں کرنا۔۔۔۔"📝
#Emmi


0 تبصرے