Subscribe Us

Rainy Day

 

            "پہلی بارش"


سال کی پہلی بارش ہو یا برف باری اس کا بہت انتظار ہوتا ہے ۔ اس میں امید ، یادیں اور آنے والے وقت کی آہٹ ہوتی ہے۔
Rainy Day


سال کی پہلی بارش ہو یا برف باری اس کا بہت انتظار ہوتا ہے ۔ اس میں امید ، یادیں اور آنے والے وقت کی آہٹ ہوتی ہے۔

جس طرح ایک دوشیزہ روزانہ چھت پر جا کر انتظار کرے اور ساتھ ہی ایک مصرعہ لکھے ، جس دن اس کا خط مکمل ہو اس دن بارش اور برفباری کی خوشبو دور سے محسوس ہوجائے۔

مگر ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا کہ ہمارا خط صحیح پتے پر پہنچ جائے۔ کئ بار ہم بھیج تو دیتے ہیں مگر کوئی ٹکٹ بوگس نکل آتا ہے تو کبھی پتے کا پہلا لفظ رہ جاتا ہے جس وجہ سے وہ خط راستے میں رہ جاتا ہے یا ڈاکخانے میں موجود اس ڈبے میں جہاں غیر ضروری کاغذات کا ڈھیر لگا ہوتا ہے۔

ہم سوچتے رہ جاتے ہیں کہ ابھی تک جواب موصول کیوں نہیں ہوا مگر درحقیقت اس کا جواب آنا ہی نہیں ہوتا۔

ویسے صحیح بتاؤں تو شاید خط کا رہ جانا ہی بہتر ہے کیوںکہ ہوسکتا ہے ہم جواب کا صدمہ سہ نہ سکیں۔ جوابی تار موصول تو ہو مگر ایسا ہو کہ ہمیں تکلیف و تلخی دے دے۔


جب بھی نئے موسم کے آغاز میں کسی کو خاموش و نم آنکھوں سے دیکھیں اس سے کوئی سوال نہ کریں ، کیونکہ ہو سکتا ہے اس کے تار پر لکھا پتہ بدل گیا ہو اور خط فارغ ٹوکری میں پڑا رہے ، یا پھر اس کے جواب میں کہا گیا ہو کہ مجھے تمہارے جذبات کی قدر ہے مگر میرا دل تمہارے لیے ویسا محسوس نہیں کرتا جیسا تم چاہتی ہو۔


اگر کوئی آپ کو خوبصورت موسم کی تلخی میں اکیلا بیٹھا دکھائی دے تو اسے مت پوچھیے گا کچھ ہو سکتا ہے اس نے کسی کے ساتھ برف باری دیکھنے کا وعدہ کیا ہو ۔

ہو سکتا ہے اس بار کوئی خط کا انتظار کرتا رہ جائے اور بھیجنے والی دوشیزہ کا گھر بدل جائے۔


✍️

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے