Subscribe Us

Ashiq Log

 

        "ہم عاشق لوگ"


سوچ رہی ہوں ہم عاشق ہمیشہ محبوب کے پیچھے بھاگتے ہی مر جاتے ہیں ہمیں اپنے در د کے سوا کچھ دیکھائی نہیں دیتا۔اپنا خالی کاسہ دیکھ دیکھ کر روتے ہیں
دل نامراد


سوچ رہی ہوں ہم عاشق ہمیشہ محبوب کے پیچھے بھاگتے ہی مر جاتے ہیں ہمیں اپنے در د کے سوا کچھ دیکھائی نہیں دیتا۔اپنا خالی کاسہ دیکھ دیکھ کر روتے ہیں۔۔۔ہم نے کبھی یہ سوچا ہم کسی کے پیچھے مر رہے ہیں تو کوئی ہمارے پیچھے بھی اسی رفتار سے وہی درد لئیے بھاگ رہا ہوتا۔ہم اسے دھتکار کے اسکے کے پیچھے بھاگتے ہیں جو ہمیں دھتکار چکا ہوتا۔ہر محبت کی کہانی میں اپنا محبوب چن لیا جاتا ہم جسکے محبوب ہوتے ہیں اسکا کیا؟ ہم کسی کے درد میں پاگل ہوئے در در کی ٹھوکریں کھاتے رہتے ہیں جو ہمارے پیچھے کھائے اسکا کیا؟ ہم محبوب کی یاد میں روئے تڑپے تو ہجر جو ہمارے لئیے سسکتا رہ گیا اسکا کیا؟ ہاں پھر وہی دل پکارتا یہ تیرا معاملہ نہیں ۔یہ میرا اور میرے محبوب کا معاملہ ہے ۔۔۔ہمارا دل کسی اور کے لئیے راضی نہیں تو ہمارا عاشق بھی ہمارے سوا کسی کو کیسے راضی کرسکتا؟ ہم اپنی ذات کو دیکھتے ہیں ہم نےکبھی اپنی جگہ اپنے عاشق کو رکھ کر کیوں نہیں سوچا؟ ہم نے کبھی محبت کی کہانی میں اپنا محبوب دھتکار کے اپنے عاشق کا ہاتھ کیوں نہیں تھاما؟ اپنا خالی کاسئہ دیکھ کر روتے ہیں اپنے چاہنے والے کا خالی کشکول دیکھ کو کیوں دل بھر نہیں آتا؟ خود کسی کی یاد میں تڑپتے ہیں تو درد سہا نہیں جاتا۔جو ہمیں محبوب رکھتا وہ ہمارے لئیے تڑپے تو ہمیں خیال کیوں نہیں آتا اگر ہمارا محبوب ہمارے ساتھ یہ سب کرتا تو ہم بھی محبوب بنے یہ سب کسی سے کرتے ہیں ہمارا عشق عشق ہوا۔اور جسنے ہم سے کیا وہ کیا؟ 

آج کسی نے دل توڑا ہے تو ہم کو جیسے دھیان آیا

جس کا دل ہم نے توڑا تھا وہ جانے کیسا ہوگا ❤

#Emmi


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے