Subscribe Us

Aik Do Swal

 

                               "سوال"

swaal
Life Is Beautiful 

"میرے اک دو سوال ہیں ____آپ مجھے سیانے معلوم ہوتے ہیں بھلا بتائیں کیا یہ تکلیف دہ بات نہیں ہے آپ سے بچھڑا شخص آپ کی سکھائی رسمیں کسی اور کے ساتھ نبھائے ۔۔آپکی محبت آپکا خلوص کوئی آپکے منہ پر مار کر کسی اور کا ہاتھ عمر بھر کو تھام لے ۔۔۔آپکو بس تسلی کے دو بول سننے کو ملیں کہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔۔بس اک ہاتھ دل پر رکھ کر بتانا کیا وہ الفاظ سکوں کے لئیے کافی ہوتے ہیں۔۔کیا واقعی سب ٹھیک ہوجاتا۔۔۔یہ لوگ کہتے ہیں نا کہ وقت ہر زخم بھر دیتا ہے آپ سیانے ہیں بتائیں نا ان کو کہ جو زخم لاحاصل سے ملا ہو وقت بھی اسے بھر نہیں سکتا ۔۔۔انکو سمجھائیں کہ وہ زخم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اک ناسور لادوا درد بن جاتا ہے____ یہ لوگ کہتے ہیں نا کہ کسی کے چھوڑ جانے سے منہ موڑ جانے کچھ نہیں ہوتاانکو بتائیں نا واقعی ہوتا تو کچھ بھی نہیں بس ہماری خوشیاں مر جاتی ہیں واقعی کچھ نہیں ہوتا بس ہمارے تمام جذبات ختم ہوجاتے ہیں سوچنے سمجھنے کی تمام صلاحتیتیں سلب ہوجاتی ہیں ۔یہ جو لوگ بنا سوچے سمجھے کہہ دیتے ہیں سب ٹھیک ہوجائے گا انکو بتائیں کہ سب ٹھیک اس وقت ہوتا ہے جب سفید چادر ہمارے جسم کو ڈھانپ لیتی ہے ۔سب ٹھیک اس وقت ہوتا ہے جب ہمارے جسم سے روح عالمارواح کو کوچ کرجاتی ہے اسوقت سب ٹھیک ہوجاتا ہے جب آنکھوں پہ ہاتھ پھیر کر کفن سے چہرے کو ڈھانپ کر کہا جاتا ہے 

انا للہ وانا الیہ راجعون آپ سیانے معلوم ہوتے ہیں سمجھائیں انکے__

#Emii

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے