![]() |
| Mehbub-o-Mohib |
*اقتباس*
*محبوب و مُحِب*
میں
جانتی ہوں!
من پسند شخص روح کا قرار ہوا کرتا ہے!
مُحِب کا محبوب بن جانے کی خواہش دل کا چین چھین لیا کرتی ہے!
نگاہ "مطلوب" کے دیدار کی چاہ میں بینائی کھودینے لگتی ہے!
ہاں میں جانتی ہوں.
مگر
کیا تم جانتے ہو؟
روح کا قرار بن چکے
من پسند شخص کو پانے کے لیے سب سے پہلے خود کو کھو دینے کے لیے اپنا آپ پیش کرنا پڑتا ہے؟؟
اپنی "میں" کو وَاجِبُ القتل قرار دے کر "میں" سے "تم" کا سفر اختیار کرتے ہوۓ اَنا کو واری جاتا ہے,ضِد کو قُربان کرنا پڑتا ہے
اور
راتوں کی گہری پڑتی سیاہی میں نیند کو خیرات کرتے ہوۓ سر جھکا کر گھٹنوں کے بل گر کر دعا کے لیے ہاتھ پھیلانا پڑتا ہے,سجدوں میں وجود کو آنسو بنا کر گڑگڑا کر رب کو راضی کرنا پڑتا ہے..
جانتے ہو؟
رب راضی ہوتا ہے تو ہی نصیب کے کاغذ پر کنندہ لفظوں کی ترتیب میں "من پسند شخص" کے ساتھ کی ترتیب کو ازسرنو ترتیب دیا جاتا ہے!
وہ
اِنَّ اللہَ عَلٰی کُلِ شَئًً قَدِیر (بےشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے) کی شان والا اپنی شان بیان کرنے پر دل کو تھام کر نواز دیا کرتا ہے!
ساری نوازشات اسی کی طرف سے ہوتی ہیں.
اس کے ہوتے ہوۓ اگر تم محروم کردیے گئے ہو تو___
دیکھو
تم نے اس کی راہ کو چھوڑ کر کونسی راہ اختیار کی ہوئی ہے؟
دیکھو
کیا تُم نے پانے کے لیے کھونے کی شرط کو جھٹک کر اپنی "میں" کا کلف زدہ لباس زیب تن کیے ضد کے آئینے کے مقابل ہو کر اپنی "انا" کا شانہ تھپک دیا ہے؟
تو____
تُم تھکا دہے جاؤ گے!
اللہ کی راہ سے اگر ہٹ گئے ہو تو
"تم ہٹا دیے جاؤ گے"
اس کو بھولو گے تو "تم بھلا دیے جاؤ گے"
اپنی "میں" کے غرور میں من چاہے شخص کی "میں" چھیننے کی کوشش کرو گے تو اپنی "میں" سے محروم کردیے جاؤ گے.
ہرانے کی خواہش کرو گے تو ہرا دیے جاؤ گے.
تُم آنسو دو گے تمکو تمہارےاپنے آنسوؤں میں بہا دیا جاۓ گا.
جانتے ہو؟
من پسند شخص کو رُلایا نہیں کرتے اس کے ہنسنے کی وجہ بن کر کھلکھلاتے دل ساتھ اللہ سے سجدہ شکر ادا کرنے کی توفیق مانگا کرتے ہیں.
جانتے ہو؟
مطلوب پانے کے لیے پیش ہونا (جھک جانا) ایمان کے جیسا ضروری ہوتا ہے
تم
پیش ہو جاؤ گے
تو
پا لیے جاؤ گے!
اور
اگر تُم ایمان کے راستے پر ہو اور آزمائش آنکھوں کو نم کررہی ہے تو____
اپنی خزاں رسیدہ ہتھیلی پر "قرآن کا دل" پڑھ کر دم کرو اور ہاتھ پھیلا کر قرار دینے والے سے اپنے دل کا قرار طلب کرو.
تمہاری طلب کی لگن میں ایمان شامل ہو گا تو تمہیں تمہارا مطلوب اس غیبی راستے سے عطا کیا جاۓ گا جس پر قدم رکھتے ہوۓ تمہارے دل کی زبان بےاختیار پکار اٹھے گی
اِنََّ اللہَ عَلٰی کُلِ شَئً قَدِیر¤
بےشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے.
دینا تو اسی نے ہے اس سے ہٹ اگر گئے ہو تو دیکھو تُم کدھر بھٹک گئے ہو؟


0 تبصرے