Subscribe Us

Badnaseeb

 

*بَدنصیب*  میرے بے خبر کیا تمہیں خبر ہے آج میرے آنسوؤں کی وجہ صرف تُم ہو؟ اگر نہیں ! تو پھر تم کو خبر ہونی ہی چاہیے___!! بے خبر رہ کر چین سے جی لینے کا حق تمہیں ہونا ہی نہیں چاہیے... تمہیں خبر ہونی ہی چاہیے کہ آج میرے دل کا دل تم کس قدر دکھا چکے ہو اس قدر___ کہ میرا دل شدت سے خواہش کر رہا ہے کہ تصویر میں نظر آتی تمہارے چہرے پر سجی مسکراہٹ کو ناخن سے نوچ لوں تم سے ہر نسبت توڑ دوں....!! تمہیں بتا دوں کہ بھلے سے تم میری طاق راتوں میں مانگی دعا ہو مگر اس کے باوجود آج میں ہاتھ پھیلا کر تمہیں بددعا دینے کو صرف اس لیے مچل رہی ہوں تاکہ خدا میری بددعا کی قبولیت میں تمہیں میری اس محبت سے محروم کر دے جو مجھے تم سے بالکل عشق کے جیسی کرنی تھی...!!! میرے دل کا دل دکھانے والے ابھی مجھے تم سے محبت کرنی تھی...!! تمہارے لمس کی نرمی سے اپنی آنکھوں کو جلا بخشنی تھی....!!! تم سے محرم والے عشق کی ابتدا کرنا تھی اور ابھی میرا "مجھ" سے تم ہونا باقی تھا مگر___ مجھے تُم سے جوڑ کر مجھ سے میری "میں" کا غرور چھین لینے والے تم نے محبت کا سر جھکا کر عشق کی روح پر ہاتھ مارا ہے تمہیں سزا ضرور ملے گی....!!!! ابھی تُم وقت کے بادشاہ ہو اپنی مستی کے نشے میں جہاں جس طرف وقت کو اشارہ دو گے وہیں اسی طرف سے "میں" کی روح سنگسار کرنے کو پتھر اڑے آئیں گے روح سنگسار ہونے کو ہاتھ جوڑے ملے گی زخم کا سفر ناسور ہونے تک چلے گا مگر جب وقت کا سر جھکے گا اور تُمہیں میری "میں" کے مقابل کرے گا اس وقت تک خود تمہارا وقت تمہیں دنیا کا وہ بدنصیب انسان بنا چکا ہوگا جس کی سولہ سنگھار سے آراستہ شہزادی اپنے شہزادے سے ملاقات کی تمنا سے لاپرواہ ہو کر "سنووائٹ" کے کردار میں ڈھل چکی ہوگی محبت تمہیں دھتکار چکی ہوگی اور تمہارے وقت کی بادشاہت کا تاج تمہاری اکڑی گردن پر دھرا رہ کر تمہیں بے خبر رہنے کی سزا میں عشق سے عاق کر چکا ہوگا
Badnaseeb

*بَدنصیب*


میرے بے خبر

کیا تمہیں خبر ہے آج میرے آنسوؤں کی وجہ صرف تُم ہو؟

اگر نہیں ! تو پھر تم کو خبر ہونی ہی چاہیے___!!

بے خبر رہ کر چین سے جی لینے کا حق تمہیں ہونا ہی نہیں چاہیے...

تمہیں خبر ہونی ہی چاہیے کہ آج میرے دل کا دل تم کس قدر دکھا چکے ہو

اس قدر___

کہ میرا دل شدت سے خواہش کر رہا ہے کہ تصویر میں نظر آتی تمہارے چہرے پر سجی مسکراہٹ کو ناخن سے نوچ لوں

تم سے ہر نسبت توڑ دوں....!!

تمہیں بتا دوں کہ بھلے سے تم میری طاق راتوں میں مانگی دعا ہو

مگر اس کے باوجود آج میں ہاتھ پھیلا کر تمہیں بددعا دینے کو صرف اس لیے مچل رہی ہوں تاکہ خدا میری بددعا کی قبولیت میں تمہیں میری اس محبت سے محروم کر دے جو مجھے تم سے بالکل عشق کے جیسی کرنی تھی...!!!

میرے دل کا دل دکھانے والے ابھی مجھے تم سے محبت کرنی تھی...!!

تمہارے لمس کی نرمی سے اپنی آنکھوں کو جلا بخشنی تھی....!!!

تم سے محرم والے عشق کی ابتدا کرنا تھی

اور ابھی میرا "مجھ" سے تم ہونا باقی تھا

مگر___

مجھے تُم سے جوڑ کر مجھ سے میری "میں" کا غرور چھین لینے والے

تم نے محبت کا سر جھکا کر عشق کی روح پر ہاتھ مارا ہے

تمہیں سزا ضرور ملے گی....!!!!

ابھی تُم وقت کے بادشاہ ہو

اپنی مستی کے نشے میں جہاں جس طرف وقت کو اشارہ دو گے وہیں اسی طرف سے "میں" کی روح سنگسار کرنے کو پتھر اڑے آئیں گے

روح سنگسار ہونے کو ہاتھ جوڑے ملے گی

زخم کا سفر ناسور ہونے تک چلے گا

مگر جب وقت کا سر جھکے گا

اور تُمہیں میری "میں" کے مقابل کرے گا

اس وقت تک خود تمہارا وقت تمہیں دنیا کا وہ بدنصیب انسان بنا چکا ہوگا جس کی سولہ سنگھار سے آراستہ شہزادی اپنے شہزادے سے ملاقات کی تمنا سے لاپرواہ ہو کر "سنووائٹ" کے کردار میں ڈھل چکی ہوگی

محبت تمہیں دھتکار چکی ہوگی

اور تمہارے وقت کی بادشاہت کا تاج تمہاری اکڑی گردن پر دھرا رہ کر تمہیں بے خبر رہنے کی سزا میں عشق سے عاق کر چکا ہوگا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے