Subscribe Us

Woh Hijjer Ju Hum Per Lazim Tha

*وہ ہِجر جو ہَم پر لازِم تھا*  وہ ہِجر جو ہَم پر لازِم تھا ہَم اُس کو بہت مَلزُوم رہے اِلزام مِلا پر جِیتے ہی رہے اور جِی جِی کر رَنگ مَنظر کو دئیے مَنظر میں ملا جب تُو ہَم کو ہَم دل تو کیا جاں بھی یُوں ہارے کہ ہار کی رَمز نے جِیوَن بن کر تَیرے ساتھ کا اَمرت دان دیا اَمرت کو پِیا تَیرا ساتھ مِلا تَیرے ساتھ کو مِل کر ہَم کو یُوں لگا اَب جِینا ہے ہَم جِی لیں گے تَاروں پَر کَمنّد ڈال کر چَاند کے فَاتح بَن جائیں گے ہَم بَن جَاتے ہَم کر جاتے مَگر وہ ہِجر جو ہَم پر لازم تھا ہَم اس کو بہت ملزوم رہے
Wo Hijjer Ju Hum Per Lazim tha



*وہ ہِجر جو ہَم پر لازِم تھا*

وہ ہِجر جو ہَم پر لازِم تھا
ہَم اُس کو بہت مَلزُوم رہے
اِلزام مِلا پر جِیتے ہی رہے
اور جِی جِی کر رَنگ مَنظر کو دئیے
مَنظر میں ملا جب تُو ہَم کو
ہَم دل تو کیا جاں بھی یُوں ہارے
کہ ہار کی رَمز نے جِیوَن بن کر
تَیرے ساتھ کا اَمرت دان دیا
اَمرت کو پِیا تَیرا ساتھ مِلا
تَیرے ساتھ کو مِل کر ہَم کو یُوں لگا
اَب جِینا ہے ہَم جِی لیں گے
تَاروں پَر کَمنّد ڈال کر
چَاند کے فَاتح بَن جائیں گے
ہَم بَن جَاتے ہَم کر جاتے
مَگر وہ ہِجر جو ہَم پر لازم تھا
ہَم اس کو بہت ملزوم رہے
فرح طاہر

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے